فیسکو نے 48ویں آل واپڈا انٹریونٹ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ترجمان

پیر 19 مارچ 2018 23:30

فیصل آباد ۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے 48ویں آل واپڈا انٹریونٹ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہوئے پچھلے سال کے مقابلے میں 49پوائنٹس زیادہ حاصل کئے اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔فیسکو ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ48ویں واپڈاانٹر یونٹ کے مقابلے گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے جس میںفیسکو(فیصل آباد)، لیسکو (لاہور)، گیپکو(گوجرانوالہ)، آئیسکو (اسلام آباد) اور این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

لیسکو نی620پوائنٹس کے ساتھ پہلی، فیسکو نی609پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ گوجرانوالہ نے 335پوانٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میل ایونٹس میں فیسکو نے 224، لیسکو نے 302جبکہ گوجرانوالہ نے 244پوائنٹس حاصل کئے۔

(جاری ہے)

فی میل ایونٹس میں فیسکو نے 340، لیسکو نے 300اور گوجرانوالہ نے 85پوائنٹس اور آفیسرز کے مقابلہ جات میں فیسکو نی45، لیسکو نے 18اور گیپکو نے 6پوائنٹس حاصل کئے۔

اس طرح لیسکو نے مجموعی طور پر پہلی ، فیسکو نے دوسری جبکہ گیپکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر عامل حسین صدیقی اور جنرل سیکرٹری اطہر ایوب چوہدری نے ٹیم مینجر احمر ایوب،اسسٹنٹ مینجر سجاد محمود اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پچھلے سالوں کی طرح ایتھلیٹکس ٹیم مزید محنت ، اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سابقہ سالوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر ے گی اور کمپنی کا نام مزیدروشن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :