Live Updates

عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 23:25

عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2018ء) عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملے پر معروف گلوکار اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سلمان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 35 برس تک عمران خان کا پوری دنیا کے سامنے دفاع کیا۔ ہر معاملے میں وہ عمران خان کا دفاع کرتے رہے، تاہم اب وہ خوفزدہ ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ عمران خان کو غلط اور مفاد پرست لوگوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات