سپریم کورٹ نے شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست واپس لینے پرنمٹادی

پیر 19 مارچ 2018 23:16

سپریم کورٹ نے شعیب شیخ کی  منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے بول چینل کے مالک شعیب شیخ کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں اپنی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹادی ہے اورکیس ٹرائل کورٹ کوواپس بھیجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر کیس کا فیصلہ کیا جائے ۔

پیرکوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرایگزٹ کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی شواہد نہیں ہیں، جس پرجسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی ثبو ت نہیں توبتایا جائے کہ ملزم نے 170 ملین روپے کے 116 چیک کیوں جاری کئے ہیں ،کیا ملزم نے اس معاملے پر کوئی وضاحت کی ہے، جس پرفاضل وکیل نے کہاکہ یہ چیکس اپریل 2014 ء سے مارچ 2015ء کے درمیان جاری ہوئے ہیں جبکہ شعیب شیخ کو مئی 2015 ء میں گرفتار کیا گیا، اوریہ تمام یہ چیکس کوریئر کمپنی سمیت مختلف وینڈرز کو دیئے گئے ہیں ، عدالت نے ان سے استفسارکیا کہ گواہ محمد آصف اور محمدعلی میمن اس بارے میںکیا کہتے ہیں،دونوں گواہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوانے کا ذکر کر رہے ہیں، اور ایگزیکٹ کے سی ای او نے اپنے نام سے ہی چیکس جاری کیے ہیںاس مرحلے پر کیسے کہا جا سکتا ہے کہ مقدمے میں شواہد نہیں، بعد ازاں عدالت نے کیس ٹرائل کورٹ کوواپس بھیجواتے ہوئے ہدایت کی کی کسی طرح کے عدالتی آبزرویشن سے متاثرہوئے بغیر کیس کافیصلہ سنایا جائے۔