مردہ قرار دیا گیا شخص 15 سال بعد عدالت پہنچ گیا، جج نے زندہ ماننے سے انکارکر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 23:08

مردہ قرار دیا گیا شخص 15 سال بعد عدالت پہنچ گیا، جج نے زندہ ماننے سے انکارکر ..
رومانیہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء):مردہ قرار دیا گیا شخص 15 سال بعد عدالت پہنچ گیا، جج نے زندہ ماننے سے انکارکر دیا۔تفصیلات کے مطابق ری لیو 1992ء میں ترکی پہنچا تھا تاہم اس کا رابطہ رومانیہ میں موجود اپنے اہل خانہ سے کٹ گیا تھا ، پندرہ سال تک شوہر کی کوئی خبر نہ پاکر رومانیہ میں مقیم اہلیہ نے بیوگی کے سرٹیفیکیٹ کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر ری لیو کو مردہ قرار دے کر اہلیہ کو بیوگی کا سرٹیفیکیٹ دے دیا۔ حال ہی میں ری لیو کو ترکی سے ڈی پورٹ کردیا گیا اور وہ رومانیہ واپس پہنچ گیا۔ ری لیو نے رومانیہ کی عدالت میں بہ نفس نفیس عدالت پہنچ کر اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیا تاہم عدالت نے ری لیو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری دستاویز کو درست قرار دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو اس مسئلے کے حل کے لیے میونسپل حکام سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔