آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، فوج نے خاموشی توڑ دی

آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی 2 ملاقاتوں کی کہانی جھوٹی ہے، ایک چینل نے یہ خبر چلائی جو حقائق کے منافی ہے،ترجمان پاک فوج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 23:00

آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، فوج نے خاموشی توڑ دی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء):آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر فوج نے خاموشی توڑ دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی 2 ملاقاتوں کی کہانی جھوٹی ہے، ایک چینل نے یہ خبر چلائی جو حقائق کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ نیوز چینلز کے مطابق پچھلے 72 گھنٹوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں ملاقات کی خبریں گردش میں تھیں۔

بالآخر فوج نے اس سب پر خاموشی توڑ ڈالی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف باجوہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 72گھنٹوں میں آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی 2 ملاقاتوں کی کہانی جھوٹی ہے، ایک چینل نے یہ خبر چلائی جو حقائق کے منافی ہے۔ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔