پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ کی حریف ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زاور پشاور زلمی کے کھلاڑیوںکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

ٹیموں کے کھلاڑیوں ،غیر ملکی آفیشلز کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد ،واپسی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے

پیر 19 مارچ 2018 23:15

پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ کی حریف ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زاور پشاور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ کی حریف ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زاور پشاور زلمی کے کھلاڑیوںنے قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں بھرپور پریکٹس کی ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور غیر ملکی آفیشلز کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد اور واپسی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آج بروز ( منگل ) کو ہونے والے پہلے پلے آف میچ کی حریف ٹیموںپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ،کوچز اور آفیشلز کوانتہائی سخت سکیورٹی کے حصار میں مال روڈ پرواقع ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم لایاگیا ۔اس موقع پر شاہرائوں کو عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرائی بھی کی جاتی رہی ۔ اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوںنے مصنوعی روشنیوں میں جسمانی فٹنس کے ساتھ بائولنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی اور تقریبا 3گھنٹے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں ، کوچز اور آفیشنلز کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم سے واپس ہوٹل پہنچایاگیا۔