خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم یار خان کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایم ایس سی زوالوجی کے سالانہ امتحانات میںپہلی چودہ پوزیشنز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 19 مارچ 2018 23:13

رحیم یار خان۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم یار خان کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایم ایس سی زوالوجی کے سالانہ امتحانات میںپہلی چودہ پوزیشنز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نتائج کے مطابق طالیہ شبیر نی1100میں سی889نمبر حاصل کر کے پہلی، نداشہزادی836کے ساتھ دوسری، تانیہ شوکت831کے ساتھ تیسری پویشن حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ مجموعی طور پر بھی پہلی ٹاپ 15پوزیشنز پر بھی خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹس کالج کی طالبات عائشہ مبین 829، اسماء حسن828، قرة العین827، فرحانہ حنیف826، ایمن افضل824، اسماء مبارک802، عفیفہ اصغر800، ثناء غلام محمد799، فائزہ795، شمائلہ فرید795نمبرز کے ساتھ سرفہرست رہیں اور خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ نے پہلی چودہ پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی نے اس شاندار نتائج پر زوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان طالبات نے ریکارڈ قائم کر کے کالج کا نام روشن کیا ہے ۔انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرطارق ندیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔پروفیسر طارق ندیم نے کہا کہ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ اپنی اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایات قائم رکھے ہوئے ہے جس میں پوری ٹیم کی محنت اور طالبعلموں کی لگن شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :