لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 19 مارچ 2018 23:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری اور روپوشوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 22 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر رحمت پور پولیس نے ملزم محراب کلہوڑ کو 11 کلو چرس سمیت، حیدری پولیسن ے ملزم ایاز جونیجو کو 11 کلو چرس سمیت، تعلقہ پولیس نے ملزم محمد علی جلبانی کو ریوالور اور گولیوں سمیت، مارکیٹ پولیس نے قتل مقدمے میں اشتہاری ملزم ریاض جاگیرانی، الہہ آباد پولیس نے 5 مقدمات میں اشتہاری ملزم خادم کلہوڑو اور سی آئی اے تھری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم گلاب کوری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :