Live Updates

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے 72 گھنٹوں میں 2 خفیہ ملاقاتیں

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 22:39

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے 72 گھنٹوں میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے 72 گھنٹوں میں 2 خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے 2 خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ دونوں ملاقاتیں 3 روز کے اندر اندر ہوئیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف آرمی چیف سے ملاقات کیلئے ہنگامی طور پر راولپنڈی پہنچے۔

شہباز شریف کی جانب سے دیگر کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ملاقاتیں کس سلسلے میں کی گئیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ ملاقاتیں ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ جبکہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات