لاہور ، ایکسپو سنٹر میں پاکستان پلاسٹک شو اختتام پذیر ہو گیا

پیر 19 مارچ 2018 22:42

لاہور ، ایکسپو سنٹر میں پاکستان پلاسٹک شو اختتام پذیر ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ایکسپو سنٹر میں پاکستان پلاسٹک شو اختتام پذیر ہو گیا۔آخری روز بھی شہریوں کا رش رہا۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی پلاسٹک آئیٹمز عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے سٹالز سجائے۔تین روزہ نمائش میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اور پلاسٹک کی مختلف اشیاء کی مینوفیکچرنگ دیکھی ،آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے چھوٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ایکسپو سنٹر میں سجے اس معلوماتی ایونٹ میں انڈسٹری کے پروفیشنلز اور عوام نے خاصی دلچسپی لی۔نمائش کے اختتام پر سٹالز لگانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :