راولپنڈی ، مبینہ دشمنی پر نوجوان کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کیا گیا

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پیر 19 مارچ 2018 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں مبینہ دشمنی پر نوجوان کو سر میں اینٹیں اورآہنی راڈمار کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا حملہ آوروں نے قتل کے بعد لاش گھرمیں چھپادی اطلاعات کے مطابق نجی کمپنی میں بطور فورمین کام کرنے والے فخر عباس نامی نوجوان کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کیا گیامقتول کچھ دن پہلے اہل خانہ کو لاہور چھوڑ کر آیا تھا اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :