راولپنڈی ،تھانہ جامشورو سندھ میں مبینہ طور پر چوری کے مقدمہ میںنامزد وکیل کی گرفتاری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی

شہریوں نے اغوا کار سمجھ کر سندھ پولیس کی دھنائی کر دی اور وکیل کو موقع سے فرار کرا دیا

پیر 19 مارچ 2018 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) تھانہ جامشورو سندھ میں مبینہ طور پر چوری کے مقدمہ میںنامزد وکیل کی گرفتاری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی شہریوں نے اغوا کار سمجھ کر سندھ پولیس کی دھنائی کر دی اور وکیل کو موقع سے فرار کرا دیااطلاعات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں نے ذوالفقار جمالی نامی ایڈووکیٹ کو پیر کے روز اس وقت مریڑھ چوک سے قابو کرنے کی کوشش کی جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ جارہے تھے سول کپڑوں میں ملبوس مسلح اہلکاروں کے روکنے پر مذکورہ وکیل کے اہل خانہ نے شور شروع کر دیا جس پر لوگ جمع ہو گئے موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے پولیس کی دھنائی کر دی اور وکیل کو لے جانے کی کوشش ناکام بنا کر موقع سے فرار کرا دیا قبل ازیں وکیل کا موقف تھا کہ اسے اس کے برادر نسبتی نے اغوا کرنے کی کوشش کی حالانکہ وہ2013 سے راولپنڈی بار میں پریکٹس کر رہا ہے تاہم واقعہ سے متعلق سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو وکیل گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا تھا متعلقہ تھانے سول لائنز پولیس بھی ہماری مدد کو نہیں آئی جبکہ ملزمان مجھے سندھ سے اغوا کرنے آئے ہیںوکیل کے فرار کے بعد سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد خان نے موقف اختیار کیا کہ وہ ذوالفقارجمالی کو گرفتار کرنے آئے تھے کیونکہ سندھ میں وکیل کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہے ہم جب وکیل کی گرفتاری عمل میں لانے لگے تو ملزم نے ڈراما رچایا۔

متعلقہ عنوان :