راولپنڈی ،چیمبر آف سمال انڈسٹریز نے ڈمپروں کا دن کے اوقات میں مری روڈ پرداخلے کی پابندی کامطالبہ کر دیا

پیر 19 مارچ 2018 23:05

راولپنڈی ،چیمبر آف سمال انڈسٹریز نے ڈمپروں کا دن کے اوقات میں مری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزنے البائراک کے ڈمپروں کے دن کے اوقات میں مری روڈ پرداخلے کی پابندی اور ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے چیمبر نے یہ مطالبہ گزشتہ روز چیمبر کے دورے کے دوران سٹی ٹریفک افسر شاہدیوسف سے ملاقات کے دوران کیاسی ٹی او نے پیر کے روز راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا اس موقع پرچیمبر کے صدر ندیم شیخ ، گروپ لیڈر شاہد غفور پراچہ ، فاونڈر صدر ذولفقار احمد کہوٹ ، ڈائریکٹر چیمبر شیخ عبد العابد ،سیکرٹری جنرل افتخار الدین ،سینئر نائب صدر ثمران پاشا ، نائب صدر اصغر خان ، ممبران ایگزیکٹو باڈی عبد الوحید پراچہ ، ابرار شیخ ، ساجد بٹ ، فیصل بٹ ، شیخ آصف ، رانا خرم ،و دیگر بھی موجود تھے جہاں پرچیمبرکے صدر ندیم شیخ نے سی ٹی او کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا صدر چیمبر ندیم شیخ نے سی ٹی اوکو بتایا کہ سی ٹی او کی دلچسپی کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے ، وارڈنز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے اور انکے باہمی رابطے کو بھی بڑھایا جائے ٹریفک کے نظام میں خلل کو روکنے کے لئے پولیس ناکوں کو شہر کے داخلی راستوں پر لگایا جائے تاکہ شہر میں چلنے والی ٹریفک کا بہائو بہتر رہے البائراک کے ڈمپروں کی دن 2 بجے شہر کی مصروف ترین سٹرکوں پر آنے کی وجہ سے ٹریفک بالکل بلاک ہو جاتی ہے ، یا تو ان کا وقت تبدیل کیا جائے یا پھر ان ڈمپرز کو متبادل راستے دیئے جائیں جس پر سی ٹی اونے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹر یڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور تاجر برادری کے تعاون کو سراہا اور یقین دلایا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیکر متعلقہ ادارے مزید منظم انداز میں کام کریں گے تا کہ راولپنڈی شہر کو مثالی بنایا جا سکے اس موقع پرسی ٹی او شاہد یوسف کو چیمبر کی جانب سے خصو صی شیلڈ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :