راولپنڈی، ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے حوالے سے سے 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

آج فل ڈریس ریہر سل کے اختتام تک فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی،ٹریفک پولیس

پیر 19 مارچ 2018 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم پاکستان کے حوالے سے سے مسلح افواج کی21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس مو قع پرکل(بروز بدھ) صبح سے فل ڈریس ریہر سل کے اختتام تک فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی اسی طرح راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈچوک ڈائیورشن پوائنٹ سے براستہ سٹیڈیم روڈ سے 9thایونیو اسلام آباد جا سکے گی جبکہ کرال چوک سے اسلام آبادایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ،صادق آباد،براستہ راول روڈ،سی بلاک،مری روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ سی9thایونیوجا ئے گی راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا اس موقع پر وارڈن افسران سمیت جونیئر ٹریفک وارڈن، انسپکٹراور ڈی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں چیف ٹریفک افسر راولپنڈی یو سف علی شاہد نے بتایا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے حوالے سی21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9Th ایونیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے ڈبل روڈ ٹرن کے نزدیک مر ی روڈ پر بنائے گئے یوٹرن سے ٹرن لے کر راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی انہوںنے بتایاکہ اس موقع پر راولپنڈی شہر میں موجو د پبلک سروس اڈاجات مکمل طور پر بند رہیں گئے شہری معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔