پشاور،محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر افسران کا مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا

پیر 19 مارچ 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) خیبر پختونخوامحکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر افسران مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنادیا مظاہرین کے مطابق پروموشن کی منظوری کے باوجود اعلامیہ جاری نہیں کیا جا رہاخیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کے منیجمنٹ کیڈر ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے ہاتھوں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورمطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی، ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے ون سٹپ پروموشن کی منظوری کے باوجود تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ جانے کی دھمکی دی۔