اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ میں عامر لیاقت کی پیشگوئی حرف بحرف درست نکلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 21:54

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ میں عامر لیاقت کی پیشگوئی ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ میں عامر لیاقت کی پیشگوئی حرف بحرف درست نکلی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا سیزن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ٹیموں کے مابین حتمی اور سنسنی خیز مقابلے شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب ثابت ہو رہے ہیں۔اس دوران کرکٹ کے پنڈتوں اور تجزیہ نگاروں کی پیش گوئیاں بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہیں لیکن ایک پیش گوئی نے تمام کرکٹ پنڈتوں کو حیران کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ میں عامر لیاقت کی پیشگوئی حرف بحرف درست نکلی۔عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز سے نہ صرف میچ جیتے گی بلکہ اچھے مارجن سے جیتے گی جس پر وہاں موجود تمام ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا اور معروف سابق کرکٹر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ آپکا اندازہ ہے یا آپ کو کسی نے اندر کی خبر دی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے عامر لیاقت سے اختلاف بھی کیا لیکن عامر لیاقت ڈٹے رہے اور یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد 7یا 8وکٹوں سے جیتے گی ۔گو یہ بات مشکل دکھائی دیتی تھی لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین میچ میں عامر لیاقت کی پیشگوئی حرف بحرف درست نکلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔انہوں نے کیا پیشگوئی کی تھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔