بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈول کہہ چکا افغانستان، پاکستان کیخلاف دوہرے محاذ کے لیے استعمال ہوا،

سابق سیکرٹری دفاع بھارت، تیسرے ملک کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کے اعترافات دنیا کے سامنے ہیں، سیمینار سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 22:58

آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) آصف یاسین کا کہنا ہے کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت ڈول کہہ چکا افغانستان پاکستان کیخلاف دوہرے محاذ کے لیے استعمال ہوا، بھارت، تیسرے ملک کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کے اعترافات دنیا کے سامنے ہیں، بین الاقوامی برادری کو بھارت کیخلاف واضح موقف اپنانا چاہیے پیر کو اسلام آباد میں "مسئلہ افغانستان اور مستقبل" پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) آصف یاسین نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان کو کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان مسئلہ کا حل پاکستان کے پاس نہیں تاہم تعاون اہم ہیجنرل (ر) آصف یاسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغان مسئلہ کے باعث شدید نقصانات پہنچے، افغانستان میں آج بھی گورننس، ریاستی عملداری کا فقدان ہیتقریب کے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ افغان فورسز، انتظامی امور و خارجی پالیسی کیلئے مسائل عیاں ہیں، افغان فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا جبکہ دیگر ممالک کو افغان امور میں مداخلت سے گریز کرنا ہو گا