سپریم کورٹ کے حکم کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 21:47

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2018ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ علامہ خادم حسین رضوی کو فیض آباد دھرنا کیس کے سلسلے میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پہلے مرحلے میں علامہ خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ اس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔