خادم پنجاب کھیلوں کے تحصیل سطح کے مقابلے جاری

پیر 19 مارچ 2018 22:51

خادم پنجاب کھیلوں کے تحصیل سطح کے مقابلے جاری
ملتان ۔19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) خا دم پنجاب شہبا ز شریف کھیلو ں کے مقابلہ جا ت تحصیل کی سطح پر جا ری ہیں جس کے تحت گز شتہ روز تحصیل ملتان کی سطح پر مختلف مقابلہ جا ت کا انعقا د کیا گیا ۔کر کٹ میچ کے مقا بلہ میں گورنمنٹ ہائی سکو ل حسن آباد اور ایم سی ہا ئی سکو ل رشید آ باد کے درمیا ن منعقد ہوا ۔جس میں گورنمنٹ حسن آ باد نے بہتر کھیل پیش کرکے میچ جیت کر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

100 میٹر دوڑ میں صادق خا ن مڈ ل سکو ل کڑ ی دائود خا ن نے پہلی ،نا صر علی سمیجہ آ با د ہا ئی سکو ل نے دوسری اور خوشحا ل خا ن عطافیض عا م ہا ئی سکو ل نے تیسر ی پوزیشن حا صل کی ۔200 میٹر دوڑ کے مقا بلے میں صاد ق خان مڈ ل سکو ل کڑ ی دائود خا ن نے پہلی ،فخر عباس جامع العلو م ہا ئی سکو ل نے دوسر ی ،ناصر علی سمیجہ آ با د ہا ئی سکو ل نے تیسری پوزیشن حا صل کی جبکہ400 میٹردوڑ میں ملک عدنا ن جامع العلو م ہا ئی سکول نے پہلی ،صا دق خا ن مڈ ل سکو ل کڑ ی دائود خا ن نے دوسر ی ،ثنا ء اللہ اور فخر عباس نے تیسری پوزیشن حا صل کی ،پنجہ آ زما ئی کے مقابلہ جا ت میں گورنمنٹ ملت ہا ئی سکول ممتا ز آ با د نے تحصیل لیو ل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

خادم پنجا ب شہبا ز شریف سپور ٹس مقابلہ جا ت میں مہما ن خصوصی اسلم انصا ر ی ہیڈ ماسٹر جامعہ علوم ہائی سکول گلگشت اور محمد شریف اسسٹنٹ ایجو کیشن آ فیسر تھے ۔اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کھیلو ں کے فر وغ کیلئے بھر پور اقداما ت کررہے ہیں ۔سکو ل ،کالجز میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر مقا بلہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ ئے گا اور قومی سطح کے کھلا ڑ ی ابھر کر سامنے آئیں گے جوکل کو ملک وقو م کا نام روشن کر ینگے ۔

متعلقہ عنوان :