اللہ تعالی نے ہماری نوجوان نسل کوبے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہیں اور ان کا یہی عزم اور حوصلہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، سید مصطفی کمال

پیر 19 مارچ 2018 22:51

اللہ تعالی نے ہماری نوجوان نسل کوبے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہیں اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ اللہ تعالی نے ہماری نوجوان نسل کوبے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہیں اور ان کا یہی عزم اور حوصلہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،وہ قومیں اور معاشرے کبھی زوال پذیر نہیں ہوتے جہاں تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم ہی وہ واحد زریعہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کو بہترمستقبل دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی میں پہلے پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سیخطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں تمام طالب علموں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کے جو بھی خیالات ہیں اپنے ذہن کو استعمال کریں آپ سیاست میں نہیں پڑنا چاہتے تو گھر میں آنے والے گندے پانی پر شکایت بھی نا کریں کیوں کہ آپ نوجوانوں کو ہی اچھی سیاست کے لیے آگے آنا ہوگاانہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ تمام تفریقوں کے باوجود سب قوموں کے لوگ ساتھ ملکر رہیں، شہر میں امن ہو، لوگ نارمل زندگی گزاریں تمام پارٹیز کو مکمل آزادی ہو، رنگ و نسل کی تفریق نا ہوہمارے آنے سے پہلے کراچی کے ہر علاقے سے لاشیں اگللتی تھی مگرآج ایسا نہیں ہے جس کا کریڈٹ صرف اور صرف پی ایس پی کو جاتا ہے ،ہمارے نوجوانوں کو اگر راستہ نہیں دیا گیا تو یہ کسی اور راہ پر نا چل پڑیں لہذا ان کو ترقی کی راہیں فراہم کرنا پڑیں گی کیونکہ ملک کو یہ ہی یوتھ بنا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :