اپنے نظریات او راصولوں کا سودا نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ہمیں مجبوروں اور بے کسوں کا سہارا بننا ہے، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کا منشور اور اس کی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے

پیر 19 مارچ 2018 22:51

اپنے نظریات او راصولوں کا سودا نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ہمیں مجبوروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ میں اپنے نظریات او راصولوں کا سودا نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ہمیں مجبوروں اور بے کسوں کا سہارا بننا ہے اور انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنا ہے کیونکہ پاک سرزمین پارٹی کا منشور اور اس کی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے کیونکہ ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقائ پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے ،میں تمام زبانیں بولنے والوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے محبت کر تا ہوں میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں کیونکہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تمام قومیتوں کو ایک پرچم تلے جمع کرنے میں ہے، میں نفرت کی سیاست نہیں کرنا چاہتا بلکہ محبت کی سیاست کرنا چاہتاہوں جہاں تمام قومیتوں کے پھول ایک ساتھ ہو اور ایک گلدستہ کی شکل اختیار کرلیں جس کی خوشبو سے پورا پاکستان مہک جائے اور ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے‘ ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہو گا لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ،سیکریتری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی انجن ہے جس سے حاصل ہونے والا ریونیو پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتاہے لیکن کراچی ہی کو اس کے جائزحقوق نہیں دیے جاتے جو کہ کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اور شہری حکومت بھی کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے آج کراچی جیسے شہر میں، کچرا کنڈی، صحت وصفائی ، اسکولوں میں تعلیم نہیں، اسپتالوں میں دوا نہیں،، سیوریج کا نظام درہم برہم ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب جوپاکستان کو70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کو اس کا جائزحصہ نہیں دیا جارہاہے اورپورے ملک کوچلانے والا یہ شہرآج اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے انہوں نے کہاکہ جب کراچی کی عوام کو انکاجائز حق نہیں دیا جائے گا تواس کی وجہ سے کراچی کے عوام میں احساس محرومی جنم لے گا،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی پورے ملک کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے ، ہم ملک بھرکی خواتین کومردوں کے مساوی حقوق دلاناچاہتے ہیں اورانہیں بااختیاربناناچاہتے ہیں۔

اس مو قع پر مصطفی کمال نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور اپنے پارٹی منشور اور موقف سے اگاہ کیا جسے شرکاء معززین نے بہت سراہتے ہوئے مصطفی کمال کو پاکستان کی امید کی واحد کرن کہا ہے۔