لاہور سمیت پنجاب بھر میں سستی سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی

سبزی منڈیوں میں اول درجے کی قیمت میں ناقص کوالٹی کی اشیا فروخت ہونے لگیں۔

پیر 19 مارچ 2018 22:47

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سستی سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سستی سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی، مہنگائی کے مارے عوام کے لیے کسی طرف ریلیف نہیں۔ سبزی منڈیوں میں مہنگائی کا رحجان جاری ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی ناقص کوالٹی نے خریداروں کو پریشان کر دیا۔ سستی سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ سبزی منڈیوں میں اول درجے کی قیمت میں ناقص کوالٹی کی اشیا فروخت ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی اپنی ہی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ اور سبزی منڈی میں قیمتوں میں کوئی فرق نہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے آئے خریداروں نے شکوہ کیا کہ سٹال مالکان اول درجے کی سبزیوں کی قیمت میں ناقص کوالٹی کی اشیا فروخت کر رہے ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اس بدا نتظامی پر مارکیٹ کمیٹی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :