قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف میچ کیلئے انتظامات مکمل

پیر 19 مارچ 2018 22:36

قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف میچ کیلئے ..
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پانچ ماہ کے بعد آج منگل کے روز سے دوبارہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف میچ سے کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے جارہی ہیں ۔ پلے آف میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کو دلہن کی طرف سجا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تماشا ئیوں کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کرکے انہیں خوبصور ت بنا دیا گیا ہے ۔

ٹوٹی کرسیوں کی جگہ نئی کرسیاں نصب کردی گئی ہیں ۔گرائونڈ کے گھاس کی خوبصور ت کٹائی کرنے کے علاوہ میچز کیلئے بہترین وکٹیں تیار کی گئی ہیں ۔قذافی سٹیڈیم میں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں ۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم تمام دکانوں کو بند کروادیا گیا ہے جو پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے بعد کھلیں گے ۔