احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (کل) ہوگی

واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیساتھ لندن فلیٹس سے متعلق دستاویزات پیش کرینگے

پیر 19 مارچ 2018 22:21

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (کل) ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت میں پیش ہونگے وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ لندن فلیٹس سے متعلق دستاویزات پیش کرینگے۔

ذرائع کے مطابق واجد ضیاء جے آئی ٹی کی اوریجنل رپورٹ اور ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونگے۔ عدالت نے واجد ضیاء کو دستاویزات ترتیب میں لے کر آنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق واجد ضیاء کے بیان مکمل ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔

متعلقہ عنوان :