شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز میں پراسیکیوشن ٹیم کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم

پیر 19 مارچ 2018 22:21

شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز میں پراسیکیوشن ٹیم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) نیب نے شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز میں پراسیکیوشن ٹیم کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیب کی پانچ رکنی کمیٹی سات رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی نگرانی کریگی۔ نیب کی مانیٹرنگ کمیٹی احتساب عدالت میں واجد ضیاء کے بیان کو بھی مانیٹر کریگی۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی ریفرنسز میں غیر تسلی بخش کارکردگی سے متعلق شکایات کے بعد بنائی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران الحق کرینگے ۔