اسلام آباد یونائیٹڈ کے مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کا پی ایس ایل ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنے کیئرئر کے آخری میچ کو ہوم گرائونڈ میں کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا

ڈاکٹروں کا کلائی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے مصباح کو چار ہفتے ریسٹ کا مشورہ

پیر 19 مارچ 2018 22:21

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کا پی ایس ایل ٹی ..
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے مایہ ناز بلے باز مصباح الحق کا پی ایس ایل ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنے کیئرئر کے آخری میچ کو ہوم گرائونڈ میں کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا کیونکہ کلائی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے انہیں چار ہفتے کا ریسٹ کا کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی بھی بدقسمتی ہے کہ ان کے بہترین بلے باز پلے آف میچ میں ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی کنگر کے خلاف میچ کے دوران بولر تائمل ملز کی گیند کلائی پر لگنے سے مصباح الحق کی کلائی فریکچر ہوگئی تھی ۔مصبا ح الحق نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے بعد ٹی ٹونٹی لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی اپنے ہوم گرائونڈ پر آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی ۔