Live Updates

عمران خان کے ساتھیوں پر اے ٹی ایمز کا الزام لگانے والے نواز شریف کی اے ٹی ایمز بھی منظر عام پر آ گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 21:19

عمران خان کے ساتھیوں پر اے ٹی ایمز کا الزام لگانے والے نواز شریف کی ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :عمران خان کے ساتھیوں پر اے ٹی ایمز کا الزام لگانے والے نواز شریف کی اے ٹی ایمز بھی منظر عام پر آ گئیں،معروف اینکر نے بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں اے ٹی ایمز کی اصطلاح بلاول بھٹو نے اس وقت متعارف کروائی جب سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستانی سیاست میں اے ٹی ایمز کی اصطلاح کے خاصے چرچے رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن علیم خان کو عمران خان کا دوسرا اے ٹی ایم قرار دے کر معاملے کو خوب اچھالا۔عمران خان کے ساتھیوں پر اے ٹی ایمز کا الزام لگانے والے نواز شریف کی اے ٹی ایمز بھی منظر عام پر آ گئیں،معروف اینکر آفتاب اقبال نے بھانڈا پھوڑ دیا۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے مبینہ طور پر انجنئیر امیر مقام اور انجم عقیل عباسی اے ٹی ایم کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات