بلاول بھٹو زرداری کا نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے پر رنج وغم کا اظہار

پیر 19 مارچ 2018 22:18

بلاول بھٹو زرداری کا نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے پر رنج وغم کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوری آباد کے قریب کراچی - حیدرآباد موٹر وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضایع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کراچی- حیدرآباد موٹروے پر کار اور ٹرالر ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد جاںبحق ہوگئے تھے۔