پیغام پاکستان تقریب کل گورنر ہائوس میں منعقد ہوگی

گورنر سندھ محمد زبیر تقریب کی میزبانی کریں گے، تقریب میں علمائے کرام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے

پیر 19 مارچ 2018 22:17

پیغام پاکستان تقریب کل گورنر ہائوس میں منعقد ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ملک بھر سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مختلف مکاتب فکر کی جانب سے جاری کردہ متفقہ فتویٰ ومشترکہ اعلامیہ اور اس کی 1829 نامور اور جید علماء کی توثیق پر مشتمل پیغام پاکستان کی تعارفی تقریب گورنر ہائوس میں منگل 20 مارچ کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کے میزبان گورنر سندھ محمد زبیر ہوں گے جس میں نامور علماء کرام کی موجودگی میں پیغام پاکستان کی اہمیت ، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ میں اس کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی، یہ بیانیہ پاکستان بلکہ دنیا بھر سے دہشت گردی، تکفریت، فرقہ واریت جیسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو پیغام پاکستان کے اجراء کے سلسلہ میں ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اور گورنر ہائوس میں منعقد کیا جانے والا پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ حکومت پاکستان کی اس کاوش کو اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :