تمام اداروں میں معاملات کو دیکھتے ہوئے کرپشن ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات عمل میںلائے جارہے ہیں ‘جسٹس (ر) جاوید اقبال

اگر ہم امانت اوردیانت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں تو ہمارے بہت سے معاشی مسائل ہوسکتے ہیں‘چیئرمین نیب کا تقریب سے خطاب

پیر 19 مارچ 2018 22:17

تمام اداروں میں معاملات کو دیکھتے ہوئے کرپشن ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ پاکستان کے تمام اداروں میں معاملات کو دیکھتے ہوئے کرپشن ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات عمل میںلائے جارہے ہیں تاکہ ملک وقوم کی ترقی میں یہ ادارے اپنا کردار فعال طریقے سے ادا کرسکیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے دورروزہ انٹر نیشنل لائیو سٹاک ڈیر اینڈ پولٹری کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مجھے طلبہ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہیں وہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو کہ ملکی سطح پر دی جاتی ہیں ۔

انہوںنے آخر میں سے نو ٹو کرپشن کے حوالے سے بھی طالب علموں کو آگاہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم امانت اوردیانت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں تو ہمارے بہت سے معاشی مسائل ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اسلامی تعلیمات کو زیر بحث لاتے ہوئے اسلامی اقدار ، احکامات اوراخلاقی قدروں کے حوالے سے بھی شعور اجاگر کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے کہاکہ دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا بھرمیں منفرد مقام رکھتا ہے ۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے اس دوروزہ بین الاقوامی کانگریس میں خوبصورت سٹال لگانے والوں کو خوب سراہا اور پروگرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ اس کانگریس سے ویٹرنری شعبہ سے منسلک طلبہ وطالبات کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ میں موجود خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے جلد ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو سیٹوں کے بارے میں سفارشات ارسال کردی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک کی ترقی میں فیلڈ افسران و اہلکاران نے شب و روز محنت سے اپنا حصہ ڈالا ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک رسک الائونس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس کی منظوری عنقریب ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :