یوم پاکستان23 مارچ پریڈ 2018ء کی تقریب کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجے تک بند ہو گا

پیر 19 مارچ 2018 22:04

( اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) یوم پاکستان23 مارچ پریڈ 2018ء کی تقریب کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجے تک بند ہو گا، شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جائیںگے، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رکھے گا۔

پریڈ میں آنے والے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں۔ کیمرہ، موبائل فون، ہینڈ بیگ اور کھانے پینے کی اشیاء ہر گز ساتھ نہ لائیں، مشکوک افراد یا اشیاء کی اطلاع 1135 یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915 پر فوری اطلاع دیں۔ انتطامیہ کی طرف سے جاری کردہ سٹیکر کار کے فرنٹ شیشے پر چسپاں کریں، موسم کی خرابی کے متعلق ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایس پی 4 ڈی ایس پیز اور 23 انسپکٹرز سمیت 646 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، شہریوں سے اپیل ہے وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ پریڈ کی تقریب کیلئے خصوصی جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مورخہ 21اور23مارچ کی رات 12بجے سے دن 2 بجے تک بند ہو گا،لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک رواتTکراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی، ایئر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے کیپٹن نعیم طفیل شھید چوک( ترامڑی چوک) سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آبادکے G سیکٹر ز اور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے اسلام آباد ائیر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک 9thایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ ،بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے، فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لئے بند رہے گا، چھوٹی ٹریفک 21، 23 مارچ کو صبح 5بجے تا 2بجے دن تک بند رہے گی، ایکسپریس وے کھنہ پل سے لیکر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ21،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ 21،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی، (ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)مری روڈراول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ 21،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تما م افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)۔

پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں ، پر یڈ گرائونڈ کے اطراف میں فیض آباد ،اسلام آبا د ایکسپریس وے، ،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور) ،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں۔

جو لوگ مری روڈ راولپنڈی سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فیض آباد فلائی اوور استعمال کرکے اسلام آباد ایکسپریس وے شکر پڑیاں فلائی اوور کے بعد نمائش روڈپرپہنچیں گے وہاں سے شکر پڑیاں فلائی اوور سے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1کو استعمال کرکے اپنی کار پاکنگ کی طرف داخل ہوں گے۔ جو لوگ اسلام آباد سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سبز رنگ اور کالے رنگ کا جاری شدہ کارڈ حاصل کردہ ہیں وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف شکر پڑیاں فلائی اوورکراس کر کے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے اپنی کار پارکنگ کی طرف آئیں گے،مختلف رنگوں کے سائن بورڈز اور فوجی افسران آپ کو اپنی کا رپارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے۔

جو لوگ راولپنڈی ،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گرائونڈ کی طرف یو ٹرن لیکر عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر1آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف لے جائے گا۔ زرد اور لال رنگ: وہ شرکاء جن کے پاس زرد اور لال رنگ کے دعوت نامے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں گے جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے کارڈز رکھنے والے استعمال کریں گے لیکن وہ لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر2جو کہ اسلام آباد ہائی وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔

وہ شرکاء جو نیلا لال نمبر 2سبز نمبر2اور میرون رنگ کے دعوت نامے رکھتے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے راستے کے لئے مختص ہے لیکن ایسے لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 3 جو کہ ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔ ہیوی ٹریفک جو روات سے آئے گی و ہ مال روڈ ،روات ٹی کراس جہلم روڈ ،سواں اڈہ،کچہری چوک،پیرودہائی فلائی اوور،گولڑہ موڑ کی طرف موڑ دی جائے گی۔

عام پبلک ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف چل رہی ہے،وہ میزائل چوک سے کھنہ پل ،لہتراڑ روڈ ،ترامڑی چوک ،پارک روڈ راول ڈیم چوک کی طرف موڑ دی جائے گی اوروہ دائیں طرف مری روڈ کشمیر ہائی وے کی طرف مڑیں گی،اور کشمیر چوک سے بائیں طرف کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد کے لئے مڑیں گی۔ جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے 9thایونیو کشمیر ہائی وے پر موڑ دی جائے گی۔ جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے آنے والی ہے کو مری روڈ پر سٹیڈیم کی طرف 9thایونیو تک کشمیر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس اور ملٹری سٹاف سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :