اسلام آ باد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 19 مارچ 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) اسلام آ باد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو 375گرام چرس، 217 بو تلیں شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ بر آمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس کے سب انسپکٹر میاں خان اور محمد اسلم نے تین ملزمان منیب سید فاخر اور ملک نواز سے 755گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے اے ایس آئی عمران حیدر نے دو ملزمان عتیق الرحمن اور شمیل خان سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ بنی گالہ پولیس کے اے ایس آئی پرویز ثاقب نے بغیر اجازت پٹرول فروخت کرنے پر ملزم خیال احمد سے 100 لیٹر پٹرول اور دیگر اشیا ء قبضہ پولیس میں لے لی۔

تھانہ ترنول پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے ملزم محمد نبی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھانہ تر نو ل پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبا ل نے ملزم محمد وقاص سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد نے ملزم محمد یو سف سے 217بو تلیں شراب بر آمد کر لی،تھا نہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محموداور اے ایس آئی ذوالفقار احمد نے دو ملزمان سجا دخا ن اورسید الرحمن سی435گرام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی اذکا ر حسین نے اپنے آ پ کو ملازم ظاہر کر نے اور ڈبل کیبن گا ڑی رجسٹر یشن نمبر IDD-1560پر ریو الو نگ لا ئٹ لگا کر گھو منے والے ملزم عبد الودود کو گرفتار کر کر لیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :