پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کل ہونے والا میچ کانٹے دار ہوگا تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس میں کامیابی حاصل کریں ،ڈیرن سمیع مکمل طور پر فٹ نہیں لیکن وہ اچھی کپتانی کررہے ہیں ،ٹی ٹونٹی فارمیٹ نے ون ڈے کی اہمیت کو کم کیا لیکن ٹیسٹ کی اہمیت برقرار ہے ،کوشش ہے کہ جلد میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہو اور میں بطور بولر بھی ٹیم میں پرفارمنس دکھا سکو ،محمد حفیظ

پیر 19 مارچ 2018 22:04

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کل ہونے والا میچ کانٹے دار ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے قائم مقام کپتان آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین آج منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا میچ کانٹے دار ہوگا تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس میں کامیابی حاصل کریں ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے اچھا پرفارم کیا اور پریشر کو ہماری ٹیم نے بہتر طریقے سے ہینڈل کیا اور امید ہے کہ ہماری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بھی اچھا پرفارم کرکے میچ جیتے گی ۔

محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور میرا گھر ہے اور پاکستان میں اپنے شائقین کے سامنے کھیلنا اچھا ہے اور انشاء اللہ مجھ سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دکھائیں گے ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی اس دفعہ نہیں آئے تو پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانکا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے میچز میں ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا کامران اکمل کی دونوں اننگز بہت اچھی تھیں اورانشاء اللہ وہ اگلے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس دیں گے ۔

محمدحفیظ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے لئے کھیلتا ہوں ۔ٹورنامنٹ میںمیری پرفارمنس اچھی رہی ۔ میرے خیال سے پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کو شامل کرنے سے تمام ٹیموں پر پریشر بڑھا ہے ۔پی ایس ایل کی کامیابیوں میں لاہور قلندر اور زلمی نے بھرپور کردار ادا کیا ہر میچ کانٹے دار ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ ایسا فارمٹ ہے جسے تمام لوگ پسند کرتے ہیں اچھا ٹیسٹ پلئیر ہر طرح کی کرکٹ کھیل سکتا ہے ٹی 20 نے ون ڈے کرکٹ کے رجحان کو کم کیا ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کی ابھی بھی اہمیت کم نہیں ہوئی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اپنا بولنگ ٹیسٹ کروائوں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ میرا بولنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا اور بہت جلد بائولنگ ایکشن میں ہوں گا۔محمد حفیظ نے کہا کہ آفریدی اچھے پلئیر ہیں لیکن جہاں کھیل رہے ہیں اچھا کھیلیں ایمپائرز کے فیصلوں کو ماننا چاہئے ایمپائرز کا کام فوری فیصلہ کرنا ہوتا ہے ہماری دعا ہے کہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں واپس آئے اور پاکستان کے گرائونڈ آباد ہوں متحدہ عرب امارات کی عوام کا شکرگزار ہوں کہ وہ ہمیں سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے ڈیرن سیمی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لیکن انہوں نے کپتان کی حثیت سے اچھا کھیل پیش کیا ۔