پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کے خلاف کریک ڈا ئون، 27 اڈے سیل کر دیئے

پیر 19 مارچ 2018 22:04

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ رو زمیں 27اتائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جن 27اڈوں کوبند کیاگیا ان میں19 ایلوپیتھی اتائی، پانچ جعلی دندان ساز،دو حکیم اور ایک ہڈی جوڑشامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن ایلوپیتھی اڈوں کو بند کیا گیا ان میںتوصیف کلینک،اقبال کلینک ،ریاض کلینک ،الشفاء کلینک ،علی کلینک ،ارشد کلینک ،امجد کلینک ،وحید کلینک ،عباس کلینک ،المجد کلینک ،الیاس کلینک ،ارشاد کلینک ،باہوویلفیئرکلینک اینڈہوسپٹل،علی تصور شاہ کلینک ،کاشف کلینک ،فاطمہ میڈیکل سنٹر،ابوہریرہ کلینک اورمدینہ کلینک شامل ہیں۔مزید برآں پانچ جعلی دندان سازوںڈینٹل کیئر کلینک ،امین ڈینٹل کلینک ،فریاد ڈینٹل کلینک ،راشد ڈینٹل کلینک اور علی ڈینٹل کلینک کو بند کرنے کے علاوہ جاوید رحمت دواخانہ اور حاجی غلام نبی بواسیر کیئر کلینک کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ الشفا ہڈی جوڑکو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب تک 7950سے زائد اتائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انھیںچھ کروڑ15لاکھ روپے جرمانہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :