چیئرمین نیب کا لاہور بیورو کا دورہ ،کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

پیر 19 مارچ 2018 22:02

چیئرمین نیب کا لاہور بیورو کا دورہ ،کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پیر کے روز نیب آفس لاہور بیورو کا دورہ کیا‘ ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو زیر تفتیش مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی‘ ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب پنجاب نے لاہور بیورو میں زیر تفتیش میگا کرپشن کیسز پر اہم پیش رفت سے چیئرمین نیب کو آگاہ کیا‘ اس موقع پر چیئرمین نیب نے نیب لاہور بیورو کو کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹنے کی تاکید کی اور کہا کہ قوم کی دولت کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ چیئرمین نیب نے نیب افسران کو کسی بھی دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام مقدمات کو میرٹ پر حل کرنے کی تاکید کی‘ چیئرمین نیب نے نیب افسران کو کہا کہ کرپشن کے خاتمہ میں اپنا مسلمہ کردار ادا کریں‘ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :