افسران عوام سے رویہ نرم اور وقت کی پابندی کریں،ڈپٹی کمشنرگو جرانوالہ

پیر 19 مارچ 2018 22:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے کہا ہے کہ عام آدمی کا سرکاری دفاتر میں استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا ، فرائض میں غفلت برتنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، افسران عوام سے رویہ نرم رکھیں اور وقت کی پابندی کریںتاکہ سائلین کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ،انہوں نے سرکاری دفاتر میںسائلین سے افسران و عملہ کے ناروا رویے ، دفاتر میں لیٹ آنے ، بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے اور عوامی مسائل کے حل میں غیر سنجیدہ رویہ برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو تنبیہ جاری کی اورکہا کہ افسران عوام سے رویہ ٹھیک رکھیں اور 8بجے اپنے دفاتر میںپہنچیں، سائلین کوچکر لگوانے اور گھنٹوں دفاتر میں انتظار کروانے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں،ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر زکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے، ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز کی باقاعدگی سے انسپکشن(ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری) ، میرج فنکشن ایکٹ (ون ڈش اور اوقات )کی خلاف ورزی، ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کے کھانوں کے معیار کو فوڈ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ چیک کیا جائے ۔