گوجرانوالہ، گھریلو جھگڑے پر خاوند نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

پیر 19 مارچ 2018 22:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فرید ٹائون کے رہائشی افنان نے اپنی بیوی صائمہ کو گھریلو ناچاقی پر ہونیوالے جھگڑے کے دوران گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،واقعہ کی اطلاع پر سیٹلائٹ ٹائون پو لیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، صائمہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ افنان نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس پر دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنا معمول بنا ہوا تھا،چند روز قبل صائمہ خاوند سے جھگڑکر میکے آئی گئی تھی، بعدازاں صائمہ کے بچے اسے منا کر واپس لے گئے ، جہاں دوبارہ ان کے درمیان جھگڑا ہوا تو اس دوران افنان نے گلہ دبا کر صائمہ کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا ، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ، پو لیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :