گوجرانوالہ،سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گالا

پیر 19 مارچ 2018 22:01

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال پارک میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے توفیق بٹ نے کہا کہ خصوصی بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،خصوصی بچوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں حقیقی معنوں میں لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں سپیشل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقی واستحکام کیلئے انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،اس ضمن میں خصوصی تعلیم کی سہولتوں کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کو تمام ممکنہ سہولیات مفت دی جا رہی ہیں ،اس موقع پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ، عملہ اور بچوں کے والدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔