گوجرانوالہ ،خواجہ سراء کو کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس جاری

پیر 19 مارچ 2018 22:01

گوجرانوالہ ،خواجہ سراء کو کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس جاری
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو باقاعدہ کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے، ڈرائیونگ امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں خواجہ سرا اشفاق عرف چندا سی ٹی اوآفس میں جھوم اٹھا اور تالیاں بجاکر ڈانس کرتا رہا ، خواجہ سراء اشفاق عرف چندا ٹریفک قوانین پر پورا اترتے ہوئے ڈرائیونگ کے امتحا ن میں پاس ہوگیا جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود احمد لون نے اس کو باضابطہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،انہوں نے خواجہ سرا کوٹریفک کے اشاروں اور دیگر قواعد و ضوابط یاد رکھنے پر شاباش دی اور اس امید کااظہار کیا کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ٹریفک قوانین کی پاسدار ی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ سرائوںکے ٹریفک لائسنس کے رجوع کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے خواجہ سرا ئوں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی اور ان کا احساس محرومی بھی ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :