ایران پاکستان کا علم وادب، خطاطی،فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ

نمفاہمت کی یاداشت پر تہران میں دستخط ہوں گے،مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت نایرانی ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی کی تین سالہ مدت سفارت کی تکمیل پر مشیر وزیراعظم سے الوداعی ملاقات میں گفتگون ندونوں ممالک مذہبی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی رشتوںمیں جٴْڑے ہیں،ہماری ادبی اور شعری میراث بھی مشترک ہے۔عرفان صدیقی

پیر 19 مارچ 2018 22:01

ایران پاکستان کا علم وادب، خطاطی،فنون لطیفہ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ایران اور پاکستان نے علم وادب اور خطاطی سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے باضابطہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر تہران میں دستخط ہوں گے جس کے لئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو ایران کے سرکاری دورے کی رسمی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بات پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی نے تین سالہ مدت سفارت کی تکمیل پر مشیر وزیراعظم سے پیر کو الوداعی ملاقات میں کہی۔ عرفان صدیقی نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک مذہبی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی رشتوںمیں جٴْڑے ہیں۔ ہماری ادبی اور شعری میراث بھی مشترک ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہاکہ دیگر علمی اور ثقافتی شعبوں کے علاوہ خطاطی کے فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے دونوںممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔

ایرانی ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہیں اور اپنے تین سالہ قیام کے دوران اس ڈویڑن کی قابل تحسین کارکردگی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کے دورہ تہران کے دوران ہم مختلف شعبوں بالخصوص خطاطی کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے ایرانی ثقافتی قونصلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ وطن واپس جاکر دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی رشتوں کی مزید مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر قائمقام ثقافتی قونصلر ایران محمد رضاکاکا، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی اور ڈپٹی سیکریٹری نزید احمد بھی موجود تھے۔ن