پشاور،بنوں کی خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

کرکے پشاورزون کی والی بال ٹیم کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا

پیر 19 مارچ 2018 21:57

پشاور،بنوں کی خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) بنوں کی خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پشاورزون کی والی بال ٹیم کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا،فرنٹیئر کالج کی پرنسپل پروفیسر عذراء خورشیدنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کالج پشاور کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے انٹر زون گرلزوالی بال ٹورنامنٹ میں پشاور ،کوہاٹ،مردان،ڈی آئی خان،ملاکنڈاور دیگر زون کی ٹیموںنے حصہ لیا،فائنل میچ میں بنوںکی خواتین کھلاڑیوںنے جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پشاورزون کی ٹیم کو 23-25,25-17,12-25اور22-25سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

آخر میںفرنٹیئر کالج کی پرنسپل پروفیسر عذراء خورشیدنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :