پشاور میں منعقدہ انٹر زونل گرلز کالجز باسکٹ بال ٹورنامنٹ پشاور نے جیت لی

پیر 19 مارچ 2018 21:57

پشاور میں منعقدہ انٹر زونل گرلز کالجز باسکٹ بال ٹورنامنٹ پشاور نے جیت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پشاور میں منعقدہ انٹر زونل گرلز کالجز باسکٹ بال ٹورنامنٹ پشاور نے جیت لی،فاتح ٹیم نے مدمقابل کوہاٹ زون کی خواتین ٹیم کو ایک26-4سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم تھے جنہوںنے دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوںکو میڈلزپہنائے اور ٹرافیاں دیں ۔

(جاری ہے)

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام پشاور میں کھیلے جانیوالے انٹر زونل گرلز کالجز سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فرنٹئیر کالج پشاور میں کھیلے جانیوالے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوںمیں پشاور اور کوہاٹ زون کی ٹیموںنے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھاجبکہ فائنل میچ میں پشاور زون کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہاٹ زون کو 26-4سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے وائس چیئرمین وسیم اکرم تھے جبکہ انکے ہمراہ فرنٹیئر کالج کی دائریکٹرس سپورٹس رحم بی بی بھی موجود تھیں ۔جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والی کھلاڑیوںکو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :