چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام میں خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 19 مارچ 2018 21:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ اقدام میں خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسعود خالد کو ون بیلٹ ون روڈ اقدام کے ضمن میں بین الاقوامی تعاون کی فراہمی اور اس وژن میں کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ چائنہ ہوم اینڈ ابراڈ پریس کی جانب سے تنظیم کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا۔ اس حوالہ سے منعقدہ تقریب میں پاکستان، بیلا روس، فلپائن، میانمر، آسٹریا، نیپال اور 13 دیگر ممالک کے بزنس قونصلرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :