لاہور، نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی اور توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر تین رکنی فل بنچ تشکیل

پیر 19 مارچ 2018 21:47

لاہور، نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی اور توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 2اپریل سے اہم نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا بنچ میں میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شہری آمنہ مالک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نواز شریف مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو توہین عدالت اور بغاوت کیزمرے میں آتا ہے درخواستوں میں نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخلاف تقاریر پر پابندی عائد کرنے او کر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے عدلیہ مخلاف تقاریر کی بندش کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نی3رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا جو 2اپریل سے درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔