چوہدری ںثار نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 20:45

چوہدری ںثار نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) چوہدری ںثار نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی قدر کرتے ہیں۔ عمران خان اور ان کا تعلق زمانہ طالب علمی سے ہے۔

(جاری ہے)

وہ دونوں بہترین دوست ہیں، تاہم ساڑھے 3 برس سے دونوں کے درمیان کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں ہوا۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کی عمران خان کی دعوت کی قدر کرتے ہیں، تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی جواب نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کئی مواقعوں پر سابق وزیر داخلہ اور اپنے پرانی ساتھی چوہدری نثار کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب چوہدری نثار ان کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔ تاہم چوہدری نثار اس حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :