Live Updates

عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے سب سے پرانے ساتھی نے ان کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی

حد ہو گئی ،عمران خاں اگر عامر لیاقت حسین کو گلے لگا سکتےہیں تو کیسے میں ان پر اعتبار کروں،خطرہ یہ ہے کہ وہ ان سے جا ملے گا،ہارون الرشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 20:43

عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے سب سے پرانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے سب سے پرانی ساتھی نے ان کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ حد ہو گئی ،عمران خاں اگر عامر لیاقت حسین کو گلے لگا سکتےہیں تو کیسے میں ان پر اعتبار کروں،خطرہ یہ ہے کہ وہ ان سے جا ملے گا۔سینئیر صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کے بڑے حمایتی ہارون الرشید بھی عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان سے ناراض ہو گئے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ حد ہو گئی ۔ عمران خاں اگر عامر لیاقت حسین کو گلے لگا سکتےہیں تو کیسے میں ان پر اعتبار کروں۔نواز شریف خطرناک ہیں مگر عامر لیاقت،خدا کے لیے اب بس کر دیں۔
انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نذر گوندل اور وغیرہ وغیرہ ۔ سب سے زیادہ عمران خاں عامر لیاقت پہ پچھتاے گا۔
خطرہ یہ ہے کہ وہ ان سے جا ملے گا
یاد رہے کہ آج شام عامر لیاقت نے عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق بھی کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات