بولان جیپ ریلی کا مچھ کے نزدیک بی بی نانی ایریا میں آغاز ، بولان جیپ ریلی کے مقابلے حکومت بلوچستان اور ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کے تعاون سے 19سے 21اپریل تک جاری رہیں گے

پیر 19 مارچ 2018 21:47

بولان جیپ ریلی کا مچھ کے نزدیک بی بی نانی ایریا میں آغاز ، بولان جیپ ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) سیکنڈ بولان جیپ ریلی کا پیرکو مچھ کے نزدیک بی بی نانی ایریا میں آغاز ہو گیا ہے بولان جیپ ریلی کے مقابلے حکومت بلوچستان اور ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کے تعاون سے 19سے 21اپریل تک جاری رہیں گے ان مقابلوں میں ملک کے مایہ ناز ڈرائیور اور ایڈونچر سپورٹس کے شوقین خواتین اور مردحصہ لے رہے ہیں ۔

سہ روزہ بولان جیپ ریلی کاانعقاد نو کیٹگریز میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جن میں 4000CCسے زائد جیپیں، 3000-4000CCتک کی جیپیں 2000-3000CC تک کی گاڑیاں اور 1000-2000CCتک کی گاڑیا ں حصہ لیں گی۔ ڈرائیور پروفیشنل اور سٹاک کیٹگریز میں حصہ لے رہے ہیں بولان جیپ ریلی کیلئے 6.7ملین روپے سے زائد کے انعامات جیتنے والے ڈرائیورز میں تقسیم کیے جائیں گے بولان جیپ ریلی کے لیے ایک اسپیشل 90کلو میٹر لمبا ٹریک بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹینٹ ویلج کا قیام بھی بی بی نانی کی خوبصورت وادی میں عمل میں لایا گیا ہے بولان جیپ ریلی کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :