راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش، مشکوک افراد کی مدد کا انکشاف

راؤ انوار کو 23 اور 24 جنوری کی درمیانی شب لینڈ کروزر پر اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا

پیر 19 مارچ 2018 21:45

راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش، مشکوک افراد کی مدد کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء)نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مفرور ملزم راؤ انوار کو 23 اور 24 جنوری کی درمیانی شب لینڈ کروزر پر اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لینڈ کروزر کی ویڈیو کو ائیرپورٹ پر نصب کیمروں نے ریکارڈ کیا جس کی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی۔راؤ انوار کو دو مشکوک افراد ایئرپورٹ لائے تھے، انہیں واپس بھی اسی گاڑی میں لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ کروزر دوسرے روز بھی ائیرپورٹ آئی جس کو نہ کسی نے روکا نہ پکڑا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ 03-18/--324