پشاور،ٹائم سکیل کا اطلاق ، خودمختیار مانٹیرنگ یونٹ کے ملازمین کی مستقلی بازاروں کے لئے پارکنگ کی سہولیات ، پٹواریوں کے مطالبات کی ممکنہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب

پیر 19 مارچ 2018 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ٹائم سکیل کا اطلاق ، خودمختیار مانٹیرنگ یونٹ کے ملازمین کی مستقلی بازاروں کے لئے پارکنگ کی سہولیات ، پٹواریوں کے مطالبات کی ممکنہ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کرینگے کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ، صوبے کے حوالے سے کا بینہ کو بریفینگ دینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام متعلقہ حکام بھی شرکت کرینگے ۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کیاگیا ہے ایجنڈے میں اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کے علاوہ پٹواریوں کے مطالبات کے ممکنہ منظوری ، بازار کلاں کی ثقافت کی بحالی کے لئے فنڈ جاری کرنے ، پشاو ر کے بازاروں اور پلازوں میں پارکنگ کی سہو لیات ، خیبر پختونخوا سوشل ہیلتھ ایکٹ 2018، سمیت اہم نکات شامل ہیں ۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور وزراء شرکت کرینگے ۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کیاگیا ہے اجلاس آج منگل ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :