’’عامرلیاقت نے کہا تھا صرف نوازشریف ہی سچے لیڈر ہیں‘‘ احسن اقبال کا ٹوئٹ

نوازشریف سے ملاقات کے دوران عامر لیاقت نے درخواست کی کہ وہ انہیں عوامی میٹنگ کیلئے کچھ وقت عنایت کریں ،ردعمل

پیر 19 مارچ 2018 21:45

’’عامرلیاقت نے کہا تھا صرف نوازشریف ہی سچے لیڈر ہیں‘‘ احسن اقبال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عامر لیاقت نے نوازشریف کوکہا تھا صرف آپ ہی سچے لیڈر اور عوام کیلئے امید کی کرن ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ کیلئے ہے کہ میں اس ملاقات میں موجود تھا جب ڈاکٹر عامر لیاقت نے نوازشریف سے کراچی میں میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں عوامی میٹنگ کیلئے کچھ وقت عنایت کریں اور ساتھ کہا کہ آپ ہی پاکستان کے سچے لیڈ ر ہیں اورعوام کیلئے امید کی آخری کرن بھی ہیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت نے عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کرلی ہے اور وہ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔